پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بینکوں سے لین دین پر ٹیکس،ملک بھر کے تاجر کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بینکوں سے لین دین کے پر ٹیکس کے خلاف کل ملک بھر کے تاجر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کے خلاف تاجر سراپا احتجاج ہیں اور حکومت نے کچھ بھی سسنے سے انکار کردیا ہے، ود ہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

ملک بھر کے تاجروں کے بعد اب کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن اورپروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ الائنس نے بھی نو ستمبر کو ہونے والی ہڑتال میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا، حکومت کی جانب سے بینکوں کے لین دین پر لگائے گئے ٹیکس پر تاجر کافی عرصے سے سراپا احتجاج ہیں۔

تاجر رہنماء عتیق میر کا کہنا ہے کہ اس بار ملک بھر کے تاجر میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے، اگر شٹر ڈاون کے بعد بھی حکومت نہ مانی تو ملک گیر احتجاج تحریک چلائی جائے گی انکا کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا احتجاج، ہم نہیں یا تم نہیں کی بنیاد پر جاری رہے گا، تاجر برادری پہلے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے مزید ٹیکس کی ادائیگی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

اس سے قبل تاجروں کی تنظیموں نے ودہولڈنگ ٹیکس کوحکومت کاظالمانہ اقدام قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں