The news is by your side.

Advertisement

اولمپکس میں اب کرکٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے؟

بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے 2028 میں ہونے والے اولمپکس میں اپنی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے بعد اب بی سی سی آئی کی بھی رضامندی سے 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیات کے امکانات روشن ہوگئے۔ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل نہ کرنے میں بھارت کو ہی سب سے بڑی رکاوٹ سمجھا جارہا تھا جس کو خدشتہ تھا کہ اس اقدام سے ملکی اولمپکس کمیٹی کا اثرورسوخ بڑھ جائے گا۔

اب لاس اینجلس میں طے شدہ 2028ء کے اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ تاریخ میں صرف ایک ہی بار 1900 کے پیرس اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کیا تھا۔

L.A. Metro Makes Monumental Modifications for 2028 Olympics | Around DTLA

اولمپکس سمیت بھارتی کرکٹ بورڈ نے اگلے سال(2022) برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں بھی اپنی ویمنز ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کے لیے 2008 سے کوششیں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے درمیان رابطے بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے چند حلقے سمجھ رہے تھے کہ 2020ء کے ٹوکیو اولمپکس میں کرکٹ شامل ہوجائے گی، لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا لیکن اب 2028 میں امکانات بڑھ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کرکٹ کون سے فارمیٹ کی شامل ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں