کراچی : گورنر سندھ نے لیاری کے منتخب نمائندوں کو راشن کے ٹرک دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کی تشکیل سے مستحق افراد تک با آسانی پہنچ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے لیاری کی عوام میں راشن تقسیم کیا جائے گا، عمران اسماعیل نے راشن کے چار ٹرک منتخب اراکین اسمبلی کے حوالے کیے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لیاری میں دیہاڑی دار طبقے کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے، عبدالشکور اور رکن سندھ اسمبلی راشن کے بیگز مستحق افراد میں تقسیم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر ایک علاقے میں متاثرہ افراد تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں، تاریخی اہمیت کے حامل علاقہ مکینوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سیاست سے بالاتر عوامی خدمت کے وژن پر عمل پیرا ہیں، ٹائیگر فورس کی تشکیل سے مستحق افراد تک باآسانی پہنچ سکیں گے۔