تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے سیکڑوں بچے بازیاب

بیجنگ: چینی وزارت برائے عوامی تحفظ نے گزشتہ برس موبائل ایپ کی مدد سے سیکڑوں بچوں کو بازیاب کروایا ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس موبائل ایپ کی مدد سے لاپتا ہونے والے 611 بچوں کو بازیاب کرواکے اُن کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

موبائل ایپ گزشتہ برس مئی میں لانچ کی گئی تھی جسے مقامی زبان میں ’’ توان یان ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اس ایپ کی مدد سے پولیس اہلکار گمشدہ بچے کی معلومات ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں اور تلاش کرنے کے کام کی رپورٹ بھی اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔

china-missing

اس ایپ کو چین کی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے تیار کیا ، اس میں ایک ایسا فیچر شامل کیا گیا ہے کہ بچہ جس مقام سے لاپتا ہوتا ہے اُس علاقے کے صارف کو گمشدگی کا نوٹی فکیشن موصول ہوجاتا ہے ، جس میں بچے کی تصویر اور نام سمیت اہم تفصیلات درج ہوتی ہیں۔

یہ نوٹی فکیشن اُس وقت تک ایک موبائل سے دوسرے موبائل منتقل ہوتا ہے جب تک بچے کی تلاش کا کام مکمل یا پھر گمشدہ بچہ بازیاب نہیں ہوتا۔ چین میں تیزی سے مقبول ہوتی ایپ کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے گزشتہ برس نومبر میں اس کا جدید ورژن متعارف کروایا ہے جو تمام اسمارٹ فون میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -