منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

ودہولڈنگ ٹیکس غیرشرعی؟ اسلامی نظریاتی کونسل کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

بینک سے رقم نکالنے اور منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے غیرشرعی ہونے پر اسلامی نظریاتی کونسل کی اہم وضاحت آگئی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے واضح کیا ہے کہ یہ تاثر سامنے آیا کہ ودہولڈنگ ٹیکس پر حتمی رائےقائم کر لی گئی ہے حالانکہ ودہولڈنگ ٹیکس پر کونسل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چند ارکان نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر ابتدائی بحث کی اور ارکان نے مختلف آرا دیں، ارکان نے آئندہ اجلاس میں ما ہرین سے مشاورت کر نے کا کہا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس پربحث كی جائے اور اس حوالے سے متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے۔

کونسل نے کہا کہ آج کی پریس ریلیز میں یہ تصحیح شامل کرلی جائے۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی زیادتی کے مترادف ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے شوگر کے مریضوں کو بھی ہدایت کی کہ اب وہ سور کے اجزا والی انسولین کے استعمال سے پرہیز کریں، کیونکہ مکمل حلال اجزا والی انسولین اب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

کونسل نے یہ رائے بھی دی ہے کہ مخصوص شرائط کے تحت انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے ادارے قائم کیے جاسکتے ہیں، مگر مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں