اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

جمہوریت اور پارلیمنٹ ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے،خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہناہے کہ بلاول بھٹوکاتعلق اس گھرانے سے ہے جس نے جمہوریت متعارف کرائی۔جمہوریت اور پارلیمنٹ ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں اپوزیشن لیڈر کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ میاں صاحب کی کہانی میں قطری شہزادہ کہیں نہیں تھا۔قطری شہزادے کے خط کےبعد شکوک وشہبات بڑھ گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کا ایک شیخ کا خط کے لر خودکو محفوظ کرنا شرمناک ہے۔

خورشید شاہ کاکہناتھا کہ ایک وقت تھا کہ میاں صاحب کو دھکا دینے کی بھی ضرورت نہیں تھی اگر ہم عمران خان کےساتھ کھڑے ہوتے تو نظام ختم ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ نوازشریف 1990وے کی دہائی کی سیاست سے بچنا چاہتے ہیں کہ نہیں۔خورشید شاہ کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے نوے کی دہائی کی سیاست چھوڑی لیکن مسلم لیگ ن نے نہیں چھوڑی۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو اسی سال اپوزیشن لیڈر کی جگہ سنبھالیں گے،خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناتھا کہ گیند اب نوازشریف کے کورٹ میں ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی تمام اسکیمیں نا کام ہوئیں، قمر الزماں کائرہ

اس موقع پر خورشید شاہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی پنجاب کےصدر قمرزمان کائرہ کا کہناتھاکہ شہبازشریف نے ہماری حکومت کے خلاف شعبدے بازی کی۔

پیپلزپارٹی پنجاب کےصدر قمرزمان کائرہ کا کہناتھا کہ جو زبان ن لیگ کے وزیر استعمال کررہے ہیں وہ 1990کی سیاست نہیں ہے؟۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زردای کی واپسی سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ وطن آرہے ہیں لیکن کب آرہے ہیں اس کی تاریخ نہیں بتاسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں