اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

موجودہ نظام پیپلز پارٹی کے بغیر چل نہیں سکتا، وزیرداخلہ محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ موجودہ نظام پیپلز پارٹی کے بغیر چل نہیں سکتا، بلاول سے ملاقات میں پی پی کو اہم اتحادی قرار دیدیا۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، وزیر داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ دوست چاہتے ہیں کوئی اختلاف نہ ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی اہم اتحادی ہے، موجودہ نظام پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں چل سکتا، بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن وامان پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی ہٹانے پر پیپلزپارٹی پنجاب حکومت پر سخت برہم

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں جاری اختلافات سے متعلق گفتگو ہوئی، ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں خاص طور پر وفاقی حکومت کا پیغام بلاول بھٹو زرداری کو پہنچایا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کا احوال سامنے آیا تھا جس میں حکومتی حلیف پارٹی کے بیشتراراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف زرداری وفاقی حکومت یا ن لیگ کیخلاف کوئی بھی فیصلہ لینے کے حق میں نہیں تھے، پاکستان مسلم لیگ ن کے طرز حکومت اور پنجاب حکومت سے پیپلزپارٹی کے اراکین ناخوش تھے۔

ن لیگ اور وفاقی حکومت سے پی پی پی کے بیشتراراکین سی ای سی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، صدر آصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھےایک ماہ کاوقت دیں، تمام معاملات درست ہوجائیں گے۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیاں دوستی میں بدل گئیں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں