تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سارہ نے شازما کی بولتی بند کردی

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ کی گزشتہ قسط میں سارہ نے شازما کو بی اے تھرڈ ڈویژن کا طعنہ دے کر اس کی بولتی بند کردی۔

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں بابر علی (احسن حیات)، حرا خان (سارہ)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

احسن کہتے ہیں کہ ذہین کا آج انٹرویو ہے امید ہے وہ سلیکٹ ہوجائے گا، اس پر شازما کہتی ہیں کہ سلیکٹ کیوں نہیں ہوگا آپ کا ہاتھ جو ہے۔ سارہ کہتی ہیں کہ تمہیں کیا اعتراض ہے بابا اسے کسی قابل سمجھتے ہیں تبھی تو اپنی کمپنی میں رکھ رہے ہیں۔

سارہ کہتی ہیں کہ ویسے بھی وہ صابر چاچا کے بیٹا ضرور ہے لیکن اچھا خاصا پڑھا لکھا ہے کچھ دن اس نے صابر چاچا کی جگہ ڈیوٹی کیا دے دی تم نے اسے ڈرائیور سمجھنا شروع کردیا۔

احسن شازما سے کہتے ہیں کہ سارہ ٹھیک کہہ رہی ہے۔صابر صاحب ہمارے پرانے اور وفادار ملازم ہیں ان کا بیٹا ہونے کے ناطے اگر ذہین میں قابلیت ہے تو اسے کمپنی کی اس پوزیشن پر رکھا جاسکتا ہے۔

شازما اعتراض کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ مگر فورا اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ میں کیوں لگا رہے ہیں میرا مطلب ہے کہ پہلے اس کی قابلیت دیکھیں کسی اور ڈپارٹمنٹ میں لگائیں کہ وہ اس قابل ہے بھی یا نہیں پھر اسے شفٹ کردیجئے گا مجھے تو لگتا ہے کہ اسے ابھی اسسٹنٹ ہی ہونا چاہیے۔

سارہ کہتی ہیں کہ ماسٹر کیا ہوا ہے اس نے تمہاری طرح بی اے تھرڈ ڈویژن نہیں ہے۔

احسن بیٹی کو روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ سارہ پلیز صبح صبح ناشتے پر بحث نہیں شروع کرو ، وہ کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا ہوں کہ ذہین کو دو شفٹوں میں رکھا جائے وہ پہلے تمہارے یونیورسٹی کے کام کرے گا اس کے بعد وہ کمپنی کو ٹائم دے گا۔

وہ کہتے ہیں کہ بہت محنتی لڑکا ہے اسے اچھی تنخواہ دوں گا وہ سب سنبھال لے گا۔

احسن کہتے ہیں کہ سارہ بالکل اکیلی ہوتی ہے تم اور میں آفس میں ہوتے ہیں بیلا بھی اب نہیں ہے کوئی تو ہو جو سارہ کا خیال رکھے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں