تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

’یہ مجھے بھگا کر نہیں لے گیا میں خود گئی تھی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارہ (حرا خان) نے ذہین سے نکاح کرنے کے بعد والد احسن حیات (بابر علی) کو سچائی بتادی۔

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں بابر علی (احسن حیات)، حرا خان (سارہ)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا سارہ والد کے ملازم ذہین کے ساتھ نکاح کرلیتی ہیں جب وہ گھر پہنچتی ہیں تو ان والد ذہین پر بھڑک اٹھتے ہیں۔

احسن، ذہین سے کہتے ہیں کہ ’تمہاری جرآت کیسے ہوئی سارہ کو بھگا کر لے جانے کی کیا تم بھول گئے کہ سارہ کس کی بیٹی ہے۔‘

سارہ اپنے بابا سے کہتی ہیں کہ ’یہ مجھے بھگا کر نہیں لے گیا میں اپنی مرضی سے اس کے ساتھ گئی تھی میں آپ کو ساری بات بتا چکی ہوں ذہین کا اس میں کوئی قصور نہیں۔‘

وہاج جو احسن کو دھوکا دے رہے ہیں وہ ذہین سے کہتے ہیں کہ ’احسن صاحب نے تم اور تمہارے خاندان پر کتنے احسان کیے ہیں پر تم نے جس تالی میں کھایا اسی میں چھید کیا۔‘

وہاج کہتے ہیں کہ ’تم اسی وقت میرے ساتھ عدالت چلو گے اور سارہ کو طلاق دو گے۔‘ مگر ذہین سارہ کو طلاق دینے سے صاف انکار کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نہیں دو گا طلاق تم کیا کرو گے۔‘

سارہ سے شادی کے خواہشمند وہاج کہتے ہیں کہ ’ذہین میں تمہیں جان سے مار دوں گا لیکن ذہین بھی انہیں فوری لاجواب کردیتے ہیں۔‘

ذہین کہتے ہیں کہ ’تم ہوتے کون ہو ہمارے معاملات میں بولنے والے اور اسے طلاق دینے کا کہنے والے تمہارے کہنے پر تو میں ہر گز طلاق نہیں دوں گا۔‘

اس سب جھگڑے کے دوران شازما جو یہی چاہتی تھیں کہ وہاج کی شادی سارہ سے نہ ہو وہ مسکرا رہی ہوتی ہیں۔‘

ذہین مزید کہتے ہیں کہ ’سارہ میرے ساتھ ہی جائے گی اور دیکھتا ہوں اسے مجھے اپنے ساتھ لے جانے سے کون روکتا ہے۔‘

کیا ذہین سارہ کو طلاق دے دیں گے؟ یا پھر احسن حیات ذہین کو اپنا داماد قبول کرلیں گے، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں