تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دنیا کا سب سے بڑا کیڑا، چڑیا کے برابر

ویسے تو کیڑے مکوڑے جیسے الفاظ محاورے کے طور پر حشرات الارض یا ادنیٰ چیزوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن نیوزی لینڈ میں پایا جانے والا یہ کیڑا ویٹا اتنا چھوٹا نہیں بلکہ کیڑوں کا ہاتھی کہلاتا ہے۔

یہ کیڑا ویٹا WETA دیکھنے میں ہی کیڑوں کا ہاتھی محسوس ہوتا ہے، دنیا میں نایاب ہوتے ہوئے اس کیڑے کا تعلق ٹڈے کے گھرانے سے ہے جس کی 11 اقسام ہیں جن میں سے کئی ناپیدہوچکی ہیں۔

اس کیڑے کی لمبائی عام طور پر 10 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے جس میں اس کی ٹانگیں اور اس کے سر پر بنے اینٹینا شامل نہیں ہیں، اس کا وزن عام طور پر 35 سے 50 گرام کے درمیان ہوتا ہے لیکن اس کی مادہ کا وزن اس سے زیادہ ہوتا ہے جو 70 گرام تک بھی ہوسکتا ہے جو کسی بھی کیڑے کا انتہائی غیر معمولی وزن ہے۔

چڑیا سے بڑا دکھائی دینے والا یہ کیڑا حملے میں پہل نہیں کرتا لیکن حملے کا جواب دے تو یکے بعد دیگر کئی حملے کردیتا ہے، اس کا ڈنک زیادہ خطرناک نہیں لیکن اس کی کئی اقسام زہریلی بھی ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

دیکھنے میں چوہے کے برابر نظر آنے والا یہ کیڑا ویٹا کبھی کبھار تو بلی پر بھی حملہ کردیتا ہے اور ہار ہر بار بلی کا ہی مقدر ٹھہرتی ہے۔

یہ کیڑا قینچی نما اپنے بڑے دانت رعب جمانے کے لیے استعمال کرتا ہے اور یہی اس کا ہتھیار بھی ہے، لڑتے ہوئے یہ اپنے پچھلی دو ٹانگوں ہوا میں بلند کرکے اپنی خطرناکی میں مزید اضافہ کرلیتا ہے۔

حیرت انگیز طور پر اس پہلوان نما بڑے کیڑے کی خوراک روزانہ ایک گاجر کے برابر ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -