بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

شوہر سے جھگڑا، بیوی نے نومولود بیٹی کو تیزاب پلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

(20 مئی 2026): بھارتی ریاست راجستھان میں شوہر سے جھگڑا کے بعد بیوی نے نومولود بیٹی کو تیزاب پلا کر اس کی جان لے لی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نومولود بچی کی عمر 8 ماہ تھی جو تیزاب پینے کے بعد دو دن تک اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے دم توڑ گئی۔

دل دہلا دینے والا واقعہ پیر کی رات کو بھیواڑی کے علاقے کیپٹن چوک میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق تیزاب پینے کی وجہ سے بچی کے اندرونی اعضاء شدید متاثر ہوئے تھے، اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم الور کے ضلع اسپتال پہنچی۔ بچی کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی اور اہلخانہ کی شکایت پر معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

بچی کے والد موہت کے مطابق گھر جانے کے معاملے پر ان کا آپس میں شدید جھگڑا ہوا تھا جس پر غصے میں آکر اس کی بیوی نے بچی کو آدھا گلاس تیزاب پلا دیا۔

موہت کام سے فوراً گھر پہنچا اور تشویشناک حالت میں بیٹی کو پہلے مقامی اور پھر الور کے بچوں کے اسپتال لے کر گیا۔

ڈاکٹر نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچی کو 18 مئی کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، تیزاب کے اثر کی وجہ سے معصوم بچی کی آنتیں پھٹ چکی تھیں جو اس کی موت کی وجہ بنا۔

اکلوتی اولاد کھونے والے غمزدہ والد کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے جان بوجھ کر بچی کا قتل کیا ہے اس لیے اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں