تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

’آنٹی‘ کہنے پر خاتون نے لڑکی کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں خاتون نے آنٹی کہنے پر بھرے بازار میں لڑکی کی پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایتھا میں مارکیٹ میں خواتین کی بڑی تعداد مذہبی رسومات کی مناسبت سے خریداری کے لیے موجود تھی، اس دوران ایک لڑکی نے خاتون کو آنٹی کہہ کر پکارا تو وہ آپے سے باہر ہوگئیں اور لڑکی کے بال پکڑ کر اسے مارنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون لڑکی دھکا دینے کے بعد اسے بالوں سے پکڑ کر تھپڑ مار رہی ہیں۔

ویڈیو میں خواتین کا ایک گروپ نیلے رنگ کی جیکٹ اور سفید اسکارف پہننے والی لڑکی کے چہرے پر مارتے ہوئے نظر آرہا ہے، کچھ سیکنڈ بعد ایک عورت لڑکی کے چہرے سے اسکارف کھینچتی ہے اور دوسری خواتین اسے سر سے پکڑ کر تھپڑ مارنا شروع کردیتی ہیں۔

بعدازاں وہاں موجود ایک خاتون پولیس اہلکار جھگڑے کو رکوا دیتی ہے لیکن خاتون کی جانب سے لڑکی پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ بابو گنج مارکیٹ میں پیر 2 نومبر کے روز پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -