تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

گال پر انجکشن لگانے کی عادت، خاتون نے اپنا چہرہ بگاڑ لیا

کیو: یوکرین کی خاتون نے خوبصورت نظر آنے کے لیے آئن لائن ویڈیوز کی مدد سے علاج شروع کیا اور اپنے منہ پر انجکشن لگا کر حلیہ ہی بگاڑ لیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ انسٹاگرام اسٹار انستاسیا پوکریش چک کا کہنا تھا کہ اُن کا چہرہ  سرمئی چوہے کی طرح نظر آتا ہے۔ خاتون سمجھتی ہیں کہ وہ اس شکل کے ساتھ زیادہ اچھی نظر نہیں آتیں اسی لیے وہ بہت زیادہ احساس کمتری کا بھی شکار ہیں۔

انستاسیاپوکریش چک نے اپنے پچکے گالوں کو  بھرنے کا انوکھا حل نکالا اور ڈاکٹر سے مشورے کے بغیر چھپ چھپ کر گال پر انجکشن لگانے لگیں۔

مزید پڑھیں: کینسر سے متاثرہ چہرے کو کیسے بحال کیا گیا؟

خاتون کا ماننا تھا کہ جب وہ انجکشن لگائیں گی تو اُن کے گال بھر جائیں گے اور اس طرح وہ بہت سے خوبصورت  اور اچھی نظر آئیں گی۔انسٹاگرام اسٹار کا کہنا تھا کہ انہوں نے آن لائن ویڈیوز دیکھ کر انجکشن خریدے اور پھر انہیں استعمال کرنا شروع کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں جب شیشے میں خود کو دیکھتی تھی تو مجھے اپنی شکل سرمئی چوہے جیسی لگتی تھی، میری کئی دوست بھی مذاق بناتی تھیں جس کی وجہ سے بہت زیادہ احساس کمتری پیدا ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان لائیو انٹرویو کے دوران مکھیاں‌ کھا گیا

انہوں نے بتایا کہ  میں نے 1600 پاؤنڈ (3 لاکھ 35 ہزار روپے) خرچ کر کے ایک درجن انجکشن خریدے اور روزانہ ایک انجکشن چہرے پر لگایا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں