اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

سینیٹر حافظ حمد اللہ کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون اور 2 بچے زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکٹر جی 8 میں سینیٹر حافظ حمداللہ کی گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ (G-8) میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سینیٹر حافظ حمد اللہ کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت مذکورہ گاڑی سینیٹر حافظ حمد اللہ کے بیٹے کے زیرِ استعمال تھی، واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل سوار زخمی خاتون اور دونوں بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکل سوار کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا، کیونکہ موٹر سائیکل مبینہ طور پر غلط سمت سے آ رہی تھی جو تیز رفتار گاڑی کے سامنے آ گئی۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اصل حقائق کا تعین کیا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں