تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

زبردستی کی بیماری، ایئرپورٹ پر ڈرامے باز خاتون گرفتار

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں واقع ائیرپورٹ سے خاتون گرفتار ہوئی جو بہانا بنا کر الیکٹرانک اشیا اسمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ربیکا اینڈریوز نامی خاتون نے ڈیوٹی ادا نہ کرنے کے لیے اپنی کمر اور پیٹ سے لیپ ٹاپ و دیگر مہنگی اشیاء باندھی ہوئی تھیں البتہ جب وہ ٹکٹ لینے کے لیے کاؤنٹر پر پہنچی تو اہلکار نے اُسے پکڑ لیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سفری صحافی ربیکا اینڈریوز نے اضافی سامان کو لے جانے کے لیے فرضی حمل کا سہارا لیا تاہم ایئرپورٹ پر جھوٹ بےنقاب ہونے پر عملے نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پوسٹ پر خاتون نے لکھا کہ حاملہ خواتین کو 60 ڈالرز کی بچت ہوتی ہے، جب آپ اضافی سامان پر فیس ادا کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے اس پوسٹ میں ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ کام انہوں نے کیسے کیا اور بہت سارا سامان لباس کے اندر ایسے بھر لیا جس سے وہ زبردستی کی موٹی لگنے لگی تاہم تمام تر کوششیں اس وقت ناکام ہوگئیں جب ایئرپورٹ عملے نے ان کی کمر پر لیپ ٹاپ دیکھا۔

ربیکا اینڈریو کے بقول ان سے بس یہ غلطی ہوئی کہ وہ طیارے پر سوار ہونے والی آخری مسافر تھیں اور یہی وجہ تھی کہ عملے میں شامل تمام افراد کی نظریں ان پر ہی مرکوز تھیں۔

سفری جرنلسٹ نے بتایا کہ جب میں فرضی حمل کا ڈرامہ کرتے ہوئے چلنے لگی تو میرے ہاتھ سے ٹکٹ گر گیا جسے اٹھانے کے لیے جھکی اور عملے کی نظروں میں آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عملے نے ربیکا کو گرفتار کرلیا اورانہیں اضافی سامان پر عائد 60 ڈالرزڈیوٹی ادا کرنا پڑی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ربیکا کا کہنا تھا کہ’میں اپنے اس عمل پر بلکل بھی شرمندہ نہیں ہوں آئندہ موقع ملا تو بھی ایسا کروں گی اور اس کام کو یقینی بناؤ گی۔

Comments

- Advertisement -