پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

بس کنڈیکٹروں کی درگت بنانے والی خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حیدرآباد کے حیات آباد بس ڈپو سے تعلق رکھنے والے دو کنڈیکٹروں پر حملہ کرکے زخمی کرنے والی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون کی شناخت عنبر پیٹ کی رہنے والی سید ثمینہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے خاتون کو 14 دن تک کیلئے ریمانڈ پر دے دیا۔

ٹی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجنار نے قانونی کارروائی کرنے پر پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل پیش آئے واقعے میں خاتون مسافر نے کنڈیکٹر کو ٹکٹ لینے کے لئے بڑا نوٹ دیا، جس پر کنڈیکٹر نے خاتون سے درخواست کی کہ یہ اس کا پہلا ٹرپ ہے اور اس کے پاس کھلے پیسے نہیں ہیں، جس پر خاتون غصے میں آگئی اور کنڈیکٹر پر تشدد شروع کردیا۔

آر ٹی سی بس انتظامیہ نے موقف اپنایا تھا کہ اگر اس طرح کے واقعات کا ارتکاب ان کے عملے کے خلاف ہوتا ہے جو عزم کے ساتھ اپنے فرائض کو مستعدی سے انجام دے رہے ہیں تو انہیں ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں