تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کار سوار خاتون کی عجیب حرکت کیمرے میں ریکارڈ

میڈرڈ: اسپین پولیس نے نشے کی حالت میں کار کو ریلوے ٹریک پر لانے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ اسپین کے علاقے مالیگا میں پیش آیا، خاتون کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرابی خاتون نشے کی حالت میں اپنی کار کو ریلوے ٹریک پر لائی، اس دوران گاڑی کے تین ٹائرز پھٹے، جس کے باعث کار ریلوے ٹریک پر پھنس گئی، کار ریلوے ٹریک پر پھنس جانے کے بعد خاتون کو گاڑی سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شرابی خاتون کی اس حرکت کے نتیجے میں ٹرین سروس کو دوگھنٹے کے لئے معطل کرنا پڑا، اسی دوران مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کار کو ریلوے ٹریک سے ہٹاتے ہوئے ٹرین کی آمدورفت کو بحال کیا۔

مقامی حکام کے مطابق خاتون نے شراب نوشی کی حالت میں ایک میل کا فاصلہ طے کیا، تاہم اس واقعے کے نتیجے میں پٹڑیوں کو پہنچنے والا نقصان معمولی نوعیت کا ہے، خاتون پر روڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -