جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

خاتون فیس بک لائیو ویڈیو کے دوران زندہ چوہا کھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں ایک انوکھا کیس سامنے آیا ہے جس میں خاتون فیس بک لائیو ویڈیو کے دوران زندہ چوہا کھا گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون کو زندہ چوہا کھانے کی جرم میں گرفتار کرلیا۔ 39 سالہ خاتون نے فیس بک پر لائیو ویڈیو شروع کی اور صارفین کے سامنے چوہا کھا گئے۔

ملزمہ نے چوہا کھانے کے بعد پانی پیا اور منشیات کا بھی استعمال کیا۔ فیس بک ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے نہ صرف دیکھا بلکہ اس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پولیس کو بھی اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے ایک چیلج کے تحت ایسا کیا۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس ویڈیو پر تبصرہ کریں اور نہ ہی اسے پھیلائیں تاکہ دیگر لوگ ایسا کرنے کی نہ سوچیں۔

خاتون کے خلاف جانوروں پر ظلم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں