The news is by your side.

Advertisement

سی پی او آفس میں توڑ پھوڑ کرنے والی خاتون گرفتار

فیصل آباد : پنجاب پولیس نے سی پی او آفس میں عملے سے ہاتھاپائی کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سی پی او دفتر میں توڑ پھوڑ کی رپورٹ درج ہوئی، جس میں رحمت پارک کی رہائشی ملزمہ کو نامزد کیا گیا تھا۔

سی پی او آفس میں توڑپھوڑ اور ہاتھا پائی کا مقدمہ سب انسپکٹر فرح بتول کی مدعیت میں درج ہوا تھا جس میں پولیس حکام نے چار دفعات شامل کی ہیں، پولیس نے رحمت پارک کی رہائشی ملزمہ کو گرفتار کرکے تھانہ ویمن منتقل کردیا۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق مقدے میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے سی پی او آفس میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی تو موقع پر موجود خاتون اہلکاروں نے انہیں روکنا چاہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے روکنے پر سب انسپکٹر فرح بتول اور بس انسپکٹر گلناز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون بوگس چیک کے مقدمے کے سلسلے میں سی پی او آفس گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں