جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

خاتون کا غنڈوں کے ساتھ سسرال پر دھاوا، ساس اور سسر سے مار پیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

(7 جنوری 2026): خاتون غنڈے لے کر سسرال پہنچی ساس سسر پر تشدد کیا اور جہیز میں دی گئی موٹر سائیکل اٹھا کر لے گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چھترپور میں پیش آیا جہاں ایک نئی نویلی دلہن اپنے والد اور غنڈوں کے ساتھ مل کر سسرال پہنچی اور ساس سسر کو مارا پیٹا۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ جہیز میں دی گئی موٹر سائیکل کو بھی ساتھ لے گئی۔

رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل کی چابی نہ ملنے پر وہ اپنے ساتھ لائی موٹر سائیکل کے ساتھ باندھ کر اسے گھسیٹتی ہوئی وہاں سے واپس لے کر گئی۔

بتایا جا رہا ہے خاتون لکشمن کشواہا کی شادی دو سال قبل 4 مارچ 2024 کو روشنی کشواہا سے ہوئی تھی اور جہیز میں موٹر سائیکل بھی دی گئی تھی۔

تاہم یہ شادی صرف 10 ماہ ہی چل سکی۔ خاتون نے 27 دسمبر 2024 کو شوہر اور سسرالیوں سے جھگڑے کے بعد والد کو بلایا جو اسلحہ کے زور پر اپنی بیٹی کو ساتھ لے گیا۔

شوہر لکشمن کشواہا نے بتایا کہ اس واقعہ کے ایک سال بعد پانچ روز قبل 2 جنوری کو روشنی کشواہا اپنے والد اور کچھ لوگوں کے ساتھ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سسرال پہنچی۔ یہاں میرے ماں اور باپ کو مارا جب کہ جہیز میں دی گئی موٹر سائیکل کو دوسری بائیک سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔

لکشمن کشواہا کا کہنا ہے کہ اس کو اپنی بیوی اور سسرالیوں سے جان کا خطرہ ہے جب کہ اس واقعے کی شکایت درج کرانے کے لیے سول لائن تھانہ میں درخواست دی ہے۔

شوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے اور بیوی بھی اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، لیکن سسرالی ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی میں مسلسل مداخلت اور جھگڑا کر رہے ہیں۔

10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش، باپ خوشی میں بچیوں کے نام تک بھول گیا!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں