تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پالتو جانور نے خاتون کے بال چبا ڈالے

اکثر لوگ جانور پالنے کے شوقین ہوتے ہیں اور ان سے کافی مانوس بھی ہوجاتے ہیں لیکن پالتو جانور کا اپنے مالک کو نقصان پہنچانے کا واقعہ شاذو ناظر ہی پیش آتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ میک اپ آرٹسٹ گارا سلیوان نے ٹاک ٹاک پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے پالتو جانور ان کے بال اس وقت چبا ڈالے جب وہ سو رہی تھیں۔

سلیوان نے واقعے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی جسے اب تک 10 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

سلیوان نے بتایا کہ وہ تھینکس گیونگ ڈنر سے گھر واپس آئی اور سونے کے لیے کمرے میں گئی جہاں پالتو جانور (ڈکسی) بھی تھا، وہ بے خبر سو رہی تھیں کہ جانور نے ان کے بالوں کو چبا لیا۔

خاتون نے ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا کہ جب میں سو کر اٹھی تو آئینے میں اپنی جھلک دیکھ کر حیران رہ گئی، اس نے میرے بالوں کو بری طرح سے کھایا تھا۔

سلیوان نے بتایا کہ پالتو جانور تین سال کا ہے عام طور پر جب وہ گھر میں اکیلا ہوتا ہے تو اسے بند کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پالتو جانور پنجرے سے باہر ہونے پر بے ترتیب چیزوں کو چبانے کا رجحان رکھتے ہیں تاہم میں اس واقعے پر حیران رہ گئی کیونکہ اس نے پہلے کبھی اس طرح مجھے نقصان نہیں پہنچایا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میرے بالوں کو دوبارہ اسی طرح بڑھنے میں چھ ماہ سے ایک سال لگ جائے گا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بال بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہوجائیں۔

Comments

- Advertisement -