تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ماں کا نومولود پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار

کشمیر میں ماں نے دو ماہ کے بچے کو بے رحمی سے مارا اور پیٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

وائرل ویڈیو جموں و کشمیر کی ہے ماں کی بیٹے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، خاتون کو کسی سے بحث کرتے دکھایا گیا ہے جب چھوٹا بچہ مسلسل رو رہا ہے جب بچہ رونا بند نہیں کرتا تو عورت اسے تھپڑ اور مکا مازردیتی ہے۔

سفاک ماں مارنے پیٹنے کے بعد شیرخوار بچے کو بستر پر لیٹا دیتی ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے جموں و کشمیر کے علاقہ ٹریس کیا اور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس تفتیش میں خاتون کی شناخت پریتی شرما کے طور پر ہوئی ہے جو سامبا ضلع کے اپرکمیلا پورمنڈل کی رہائشی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ماں کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

پچھلے سال اسی طرح کے ایک واقعے میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے 18 ماہ کے بچے کو پیٹتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئی تھی۔

ویڈیومنظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں خاتون کو بچے کو بار بار مارتے دیکھا گیا تھا جس سے اس کے ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -