ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے کی شکار خاتون جناح اسپتال کراچی منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے کی شکار خاتون جناح اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا، 35 سال کی مریضہ میں ریبیزکی علامات پائی گئی ہیں۔

سندھ میں آوارہ کتوں کی بھرمار اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث ریبیز کا ایک اور ہولناک کیس سامنے آیا۔

حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے کا شکار ہونے والی 35 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جناح اسپتال کے حکام نے بتایا 35 سالہ مریضہ کو جب اسپتال لایا گیا تو ان میں ریبیز کی حتمی علامات موجود تھیں۔

طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ مریضہ میں ریبیز کی آخری اسٹیج یعنی ‘ہائیڈروفوبیا’ سمیت دیگر تمام وبائی علامات ظاہر ہو چکی ہیں، جس کے بعد انہیں خصوصی نگہداشت میں رکھ کر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے کہا کہ رواں برس سندھ بھر میں سگ گزیدگی (کتے کے کاٹنے) کی صورتحال انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے اور اب تک صوبے میں 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

آوارہ کتوں کی ویکسینیشن اور تلفی مہم نہ ہونے کے برابر ہے۔ صرف کراچی شہر میں اب تک کتے کے کاٹنے سے پیدا ہونے والے ریبیز مرض کے باعث 10 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

طبی ماہرین نے عوام کو محتاط رہنے اور کتے کے کاٹنے کی صورت میں فوراً اینٹی ریبیز ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں