تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

آسان موبائل پاس ورڈ‌: سعودی خاتون کو بلیک میل کرنے والے نوجوان اپنے انجام کو پہنچ گئے

دبئی: متحدہ عرب امارات میں سعودی خاتون کو بلیک میل کرنے والے دو نوجوانوں کو عدالت نے سزا سنا دی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم دو نوجوانوں نے بس میں سفر کرنے والی سعودی خاتون کا موبائل اُن کے بیگ سے چوری کیااور پھر اُسے ان لاک کروا کے خاتون کو بلیک میل کرنا شروع کیا۔

ملزمان نے خاتون کو دھمکی دی کہ اگر وہ اُن کے مطالبات نہیں مانیں‌ گی اور 2 ہزار درہم ادا نہیں کریں گی تو وہ تمام تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کردیں گے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے ملزمان کو رقم دینے سے انکار کیا تو انہوں نے پرائیوٹ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جس کے بعد خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

مزید پڑھیں: دبئی میں خاتون کو بےپردہ تصاویر دکھا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ملک شام سے ہے، دونوں نوجوانوں نے بتایا کہ انہوں نے 1 سے 6 تک کے ہندسے موبائل میں درج کیے تو پاس ورڈ کھل گیا تھا جس کے بعد انہیں خاتون کی پرائیوٹ تصاویر نظر آئیں۔

رپورٹ کے مطابق 28 سالہ خاتون کے ساتھ مذکورہ واقعہ اگست 2019 میں پیش آیا۔

خاتون نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بس میں سفر کے دوران اُن کے پاس دو بیگز تھے، جن میں ضروری سامان تھا، جب میں اپنی منزل پر اتری اور فون تلاش کیا تو بیگ میں موبائل نہیں تھا، تھوڑی دیر بعد میری دوست کے پاس کال آئی اور ملزمان نے بتایا کہ میرا فون اُن کے پاس ہے۔

سعودی خاتون نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان نے میرے موبائل میں موجود تصاویر اور ویڈیوز دوست کو بھیجیں اور دھمکی دی کہ اگر 2 ہزار درہم ادا نہ کیے تو وہ ساری چیزیں انٹرنیٹ پر شیئر کردیں گے۔

مزید پڑھیں: باہمت سعودی خاتون شاہی خاندان کے لیے مثال بن گئیں

’میں نے رقم ادا کردی تو انہوں نے تھوڑے دن بعد ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کردیں، تصاویر دیکھ کر میں نے دبئی پولیس کو تمام واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے ملزمان کو حراست میں لیا، جن کے قبضے سے موبائل بھی برآمد کیا گیا‘۔

پولیس نے ملزمان کو اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا، جہاں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، جج نے جرم قبول کرنے کے بعد دونوں ملزمان کو بلیک میلنگ، چوری کی دفعات کے تحت تین سال جیل اور 23 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے پاس اپیل دائر کرنے کے لیے 15 روز کا وقت ہے۔

Comments

- Advertisement -