تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

تعلیم یافتہ خاتون سے آن لائن فراڈ، منٹوں میں کنگال

احمدآباد: لاک ڈاؤن میں آن لائن بینکنگ اور لین دین کے بڑھتے رجحان میں سائبر کرائم بھی بڑھنے لگے، جعلی بینکر بن کر خاتون نے منٹوں میں سادہ لوح خاتون کو ہزاروں روپے سے محروم کر دیا۔

فراڈ کا یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں نوسرباز گروہ نے ملازمت پیشہ خاتون کو پھنسا کر 25 ہزار روپے لوٹ لیے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ رشتہ دار کے گھر رہتی ہے اور ٹیکنکل اسسٹنٹ کے طور پر پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتی ہے۔

پٹیل نامی خاتون کے بقول دو روز قبل آفس میں بیٹھے ہوئے موبائل پر کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ان کے نام پر کریڈڈ کارڈ کا اجرا ہوگیا ہے جو انہیں موصول ہو جائے گا، جس پر پٹیل نے کہا کہ انہیں کریڈڈ کارڈ کی ضرورت نہیں اور نہ ہی انہوں نے اس کے لیے کوئی درخواست کی تھی۔

کالر نے خاتون کو جال میں پھنساتے ہوئے اس سے بینک اکاؤنٹ کی احساس معلومات لینے کے لیے بہانہ بنایا کہ کارڈ منسوخی کے لیے انہیں ڈیبڈ کارڈ کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی، متاثرہ خاتون نے ڈیبڈ کارڈ نمبر دینے کے بعد تمام حساس معلومات شیئر کیں اور اسی لمحے موبائل پر ‘او ٹی پی” نمبر موصول ہوئے جو اس نے کالر کو بتا دیے۔

او ٹی پی دینے کے بعد کالر نے منٹوں میں تین سے چار ٹرانزکشنز میں خاتون کے اکاؤنٹ سے 25 ہزار روپے نکال کر اسے کنگال کر دیا۔

Comments

- Advertisement -