تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خاتون نے رسی کاٹ دی، پینترز 26ویں منزل پر لٹکا رہا(ویڈیو نے دل دہلا دئیے)

بنکاک : تھائی لینڈ میں بلند و بالا رہائشی عمارت کی مرمت کرنے والے دو پینٹرز کو خاتون نے حفاظتی رسی کاٹ کر 26 ویں منزل پر لٹکا چھوڑ دیا۔

دل دہلا دینے والا واقعہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے شمالی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے بلند و بالا رہائشی عمارت کی مرمت کا کام کرنے والے دو پینٹرز کی رسی کاٹ کر انہیں 26ویں منزل پر لٹکا چھوڑ دیا۔

پولیس نے تاحال رسی کاٹنے کی وجوہات سے متعلق کچھ نہیں کہا تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب لیبر اس کے کمرے کی کھڑکی سے نظر آئی تو وہ انہیں دیکھ کر مایوس ہوئی جس کے بعد انہوں نے رسی کاٹ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے عمارت کی مرمت سے متعلق انتظامیہ کی طرف سے 12 اکتوبر کو لگایا گیا نوٹس نہیں دیکھا تھا۔

26 ویں منزل پر لٹکے دو پینٹرز کو عمارت کے ایک دوسرے جوڑے بچایا، جس کے بعد عمارت کی انتطامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے 34 سالہ خاتون کو اقدام قتل اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا تھا تاہم انہیں عارضی طور پر رہا کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون پر الزامات ثابت ہوئے تو انہیں 20 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -