قوم کی عزت قوم کا وقار قومی پرچم کےساتھ غیرملکی خاتون کا کھلواڑ woman dance pia plane
The news is by your side.

Advertisement

قوم کی عزت، قوم کا وقار، قومی پرچم کےساتھ غیرملکی خاتون کا کھلواڑ

اسلام آباد: قوم کی عزت قوم کا وقار قومی پرچم کے ساتھ غیر ملکی خاتون نے کھلواڑ کیا، پی آئی اے کے طیارے کے اندر اور باہر خاتون پرچم کے ساتھ رقص کرتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی میں صرف ایک دن رہ گیا ہے اس موقع پر غیرملکی خاتون کی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

پی آئی اے طیارے کے اندر اور باہر خاتون قومی پرچم کے ساتھ ’کی کی ڈانس‘ کررہی ہے، غیرملکی خاتون نے انتہائی غیر مہذبانہ انداز میں رقص کیا۔

غیرملکی خاتون کو پی آئی اے کے طیارے تک رسائی کس نے دی اور قومی پرچم کے ساتھ رقص کرتی خاتون کی ویڈیو کیوں اور کس مقاصد کے لیے بنائی گئی، خاتون کو رقص کی اجازت کس نے دی، پی آئی اے انتطامیہ جواب دینے سے قاصر ہے۔

چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے غیرملکی خاتون کے پی آئی اے طیارے میں قومی پرچم کے ساتھ رقص کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

چیئرمین نیب نے پی آئی اے کے سی ای او کا اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے قومی پرچم کی بیحرمتی کے ذمہ دار افسران کے خلاف نشاندہی کرکے کارروائی کا حکم دیا ہے۔

جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ شرمناک حرکت پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے، متعلقہ حکام کے خلاف ایکشن ہوگا، غیرملکی خاتون پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے رن وے اور جہاز تک کیسے پہنچی، معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

غیرملکی خاتون کے رقص سے پی آئی اے کا تعلق نہیں، ترجمان

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے کہا ہے کہ طیارے میں غیرملکی خاتون کے رقص سے پی آئی اے کا تعلق نہیں ہے، غیرملکی سیاح نے یہ سب کچھ اپنے طور پر کیا ہے۔

مشہود تاجور کے مطابق غیرملکی خاتون کو طیارے تک رسائی کیسے ملی، نہیں جانتا ہوں، خاتون کی ویڈیو پی آئی اے فیس بک پیج سے ہٹادی گئی ہے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

رقص پر تنقید کی جارہی ہے، میرا ارادہ کسی کی تضحیک نہیں تھا، ایوابیکانکا زوبک

غیرملکی یورپی سیاح ایوابیانکا زوبک نے پی آئی اے طیارے میں ڈانس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ گھنٹوں سے میڈیا پر ویڈیو کو لے کر تنقید کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں پی آئی اے کی فلائٹ سے کراچی آرہی تھی اور میرا ارادہ پاکستان میں ٹورازم کو پروموٹ کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو کو بہت سے لوگوں نے پسند بھی کیا ہے تاہم رقص کو لے کر جس کا دل دکھا ہے میں اس سے معافی مانگتی ہوں میرا ارادہ کسی کا دل دکھانا نہیں تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں