جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ایمبولینس کے انتظار میں خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں خاتون کئی گھنٹے ایمبولینس کا انتظار کرنے کے بعد سڑک پر ہی بچے کو جنم دینے پر مجبور ہو گئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع نرمل کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ڈیلیوری کے غرض اسپتال منتقل کرنا تھا جس کیلیے ایمبولینس کو طلب کیا گیا۔

جب سرکای اسپتال میں کال کی گئی تو انہیں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قلت ہے لہٰذا ایمبولینس مریضہ کو لینے نہیں آ سکتی، آپ اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچ جائیں۔

حاملہ خاتون چار گھنٹے تک سڑک پر بیٹھ کر ایمبولینس کا انتظار کرتی رہی اور بالآخر وہیں بچے کو جنم دے دیا جس میں اس کے اہل خانہ نے مدد کی۔

بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور رچہ و بچہ کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

گاؤں کے مکینوں نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکیں تعمیر کی جائیں تاکہ ہمیں دور دراز علاقوں میں موجود اسپتال پہنچنے میں آسانی ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں