جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

ساس کے میک اپ استعمال کرنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ساس کے میک اپ استعمال کرنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ میں خاتون اپنی ساس کی جانب سے اجازت کے بغیر میک اپ کے استعمال پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کررہی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ میک اپ کے استعمال پر اس کی ساس کے ساتھ جھگڑے کے بعد اس کے شوہر نے اسے اور اس کی بہن کو گھر سے نکال دیا۔

خاتون اور اس کی بہن، جن کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے ان کا تعلق مالپورہ سے تھا اور اس نے آٹھ ماہ قبل دو بھائیوں سے شادی کی تھی۔

اس نے آگرہ پولیس کے فیملی کونسلنگ سینٹر کو بتایا کہ جب تک اسے پتہ نہیں چلا کہ اس کی ساس اس کا میک اپ استعمال کر رہی ہیں تب تک سب کچھ ٹھیک تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی انہیں کسی تقریب میں جانا ہوتا تو ان کے پاس میک اپ نہیں ہوتا کیونکہ ان کے شوہر کی والدہ اسے ختم کر دیتی تھیں۔

خاتون نے بتایا کہ اس کی ساس گھر کے اندر کپڑے پہنتی اور میک اپ کرتی۔

خاتون کے مطابق جب اس نے اس معاملے پر اپنی ساس سے بات کی اور اسے استعمال نہ کرنے کو کہا تو ان میں لڑائی ہو گئی، جو بعد میں اس نے اپنے بیٹے کو سنائی، جس نے اسے گالیاں دینا شروع کر دیں۔

بعد میں صورتحال مزید بگڑ گئی اور خاتون اور اس کی بہن کو گھر سے باہر نکال دیا گیا جس کے بعد دو ماہ سے بہنیں اپنے ماموں کے گھر رہ رہی ہیں۔

کونسلر امیت گوڑ کے مطابق خاتون اور اس کی ساس کو کونسلنگ اور مسئلہ حل کرنے کے لیے اتوار کو پریوار پرمرش کیندر میں بلایا گیا تھا۔

تاہم گور کے مطابق خاتون طلاق کے لیے درخواست دینے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ ان کی رائے میں یہ معاملہ میک اپ کے استعمال سے بڑھ کر گھریلو زیادتی کے معاملے میں بدل گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں