تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس سے طیارے میں نوجوان خاتون کی موت ہو گئی

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں ایک نوجوان خاتون کی طیارے میں پرواز کے دوران ہی کرونا وائرس انفیکشن سے موت ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 24 جولائی کو پیش آیا تھا جب 30 سالہ خاتون نے تشویش ناک حالت میں لاس ویگاس سے سفر کیا، ڈلاس کاؤنٹی حکام کا کہنا تھا کہ خاتون سپرٹ ایئرلائنز سے آ رہی تھیں جب پرواز کے دوران ان کی جان چلی گئی۔

البرکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے میں خاتون کی موت پر پرواز کو البرکے ایئرپورٹ کی طرف موڑا گیا تھا، حکام نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ خاتون کی موت آمد کے وقت واقع ہو چکی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈلاس کاؤنٹی ہیلتھ سروسز نے ابتدائی طور پر خاتون کی موت کے سلسلے میں کو وِڈ 19 کا ذکر نہیں کیا تھا، بلکہ اسے دیگر طبی واقعات کی طرح لیا گیا، خاتون کی موت کے وقت ہمیں طیارے کی لوکیشن بھی غلط بتائی گئی تھی۔

دوسری طرف سپرٹ ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ مسافروں کو پیش آنے والے طبی مسائل سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ ہے، وہ کو وِڈ نائٹین کی مانیٹرنگ بھی کر سکتے ہیں، نیز عملہ زمین پر بھی طبی ماہرین سے رابطے میں رہتا ہے اور طیارے پر بھی کسی طبی ماہر کی موجودگی پر ان کی مدد لیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چھپنے والی 2 طبی تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ طیاروں پر کرونا وائرس کا پھیلاؤ ہو سکتا ہے، تاہم گزشتہ ہفتے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کی ایک اسٹڈی میں بتایا گیا تھا کہ طیاروں کا وینٹی لیشن سسٹم ہوا کو مؤثر طریقے سے فلٹر کرتا ہے، اور ان ذرات کو نکال باہر کرتا ہے جو وائرس منتقل کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -