جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

پنکھے کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے خاتون جان سے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بہار کے گیا میں پنکھے کی صفائی کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون پنکھے کی صفائی کررہی تھی، اس دوران اسے زوردار کرنٹ لگا، خاتون کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن علاج کے دوران خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

رپورٹس کے مطابق 33 سالہ سنگیتا دیوی جو کہ کپڑوں کے تاجر ڈومن پرجاپت کی بیوی تھی، پنکھا صاف کر رہی تھی۔ اچانک اسے کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔

اہل خانہ نے اسے فوری طور پر علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔ بعد میں اسے تشویشناک حالت میں مگدھ میڈیکل کالج ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ مگر تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

اس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آنے والے ایک واقعے میں 75 سالہ بزرگ شخص نے 35 سالہ خاتون سے شادی کی لیکن اگلے ہی دن زندگی کی بازی ہار گیا۔

بزرگ شخص کی شناخت سنگرورام کے نام سے ہوئی، واقعہ اتر پردیش کے ضلع جونپور کے کچھمچھ گاؤں میں پیش آیا۔ اس شخص کی پہلی بیوی ایک سال قبل انتقال کر چکی تھی اور وہ تب سے اکیلا رہ رہا تھا۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ سنگرورام کی پہلی بیوی سے کوئی اولاد نہیں تھی جبکہ وہ کھیتی باڑی سے اپنا گذر بسر کرتا تھا۔

رشتے داروں نے سنگرورام کو دوسری شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ اپنے فیصلے پر بضد تھے۔ 29 ستمبر کو انہوں نے جلال پور کی رہائشی 35 سالہ منبھاوتی سے شادی کی، جوڑے نے عدالت میں شادی رجسٹر کروائی اور بعد میں مقامی مندر میں روایتی رسومات ادا کیں۔

خاتون منبھاوتی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ گھر کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ بچوں کا بھی خیال رکھیں گے۔

اسپتال کے مردہ خانے میں خاتون کی لاش سے زیادتی

تاہم شادی کی پہلی سنگرورام کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

سنگرورام کے رشتے داروں نے ان کی آخری رسومات ادا کیں جبکہ مقامی لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا پولیس تحقیقات یا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں