منگل, جون 16, 2026
اشتہار

نوجوان لڑکی نے عمارت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جہاں کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک خانگی کمپنی کے دفتر کی عمارت سے چھلانگ لگا کر ایک نوجوان لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع چتور کے گاؤں مدنا پلی کی رہنے والی 23 سالہ انیتا حیدرآباد میں مقیم تھی اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی۔

گزشتہ روز دن کے وقت وہ جس کمپنی میں کام کرتی تھی، سی بی سی آئی ڈی کالونی میں واقع اس دفتر کی عمارت کی تیسری منزل سے نیچے چھلانگ لگادی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق خون میں لت پت حالت میں پڑی انیتا کو وہاں موجود افراد نے فوری طور پر نظام پیٹ کے ایک خانگی اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دوران علاج اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئی۔

کردار پر شک، شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا

انیتا کی والدہ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھی اور انہی پریشانیوں کے باعث ذہنی دباؤ میں آ کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہوگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں