تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

خاتون نے انجانے میں لاکھوں کی قیمت کا صوفہ چند ہزار میں بیچ دیا

امریکا میں ایک خاتون کو جب معلوم ہوا کہ انھوں نے لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزائنر صوفہ محض چند ہزار روپے میں فروخت کیا ہے، تو انھیں شدید دکھ پہنچا۔

ہم ہمیشہ سوچتے ہیں کہ خرید و فروخت کے وقت کچھ اور مول تول کریں تاکہ محنت سے کمائے ہوئے ہمارے پیسوں کی بچت ہو، لیکن امریکا میں ایک خاتون نے ایسے ایک موقع پر ہزاروں ڈالرز سے خود کو محروم کر لیا۔

جولیس شرینئر نامی خاتون نے ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایک ڈیزائنر صوفہ فیس بک مارکیٹ پلیس کے ذریعے 500 سو ڈالر میں بیچا، لیکن بعد میں انھیں معلوم ہوا کہ اس کی اصل قیمت 20 ہزار ڈالر تھی۔

خاتون کو یہ نقصان صوفے کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اٹھانا پڑا، انھوں نے بتایا کہ مذکورہ صوفہ انھیں کسی نے مفت دیا تھا، انھوں نے اس کی تصویر فیس بک پر فروخت کے لیے ڈال دی، اور چند ہی سیکنڈ میں وہ فروخت ہو گیا۔

جس شخص نے صوفہ خریدا، اس نے اس کی تصویر انسٹاگرام پر ڈال دی، اور ساتھ میں اس کا برانڈ بھی لکھ دیا، دل چسپ بات یہ ہے کہ اس وقت تک خاتون کو اس کے برانڈ کے بارے میں پتا نہیں تھا، یہ دیکھ کر انھوں نے گوگل پر اس برانڈ کے بارے میں معلومات حاصل کیں تو انکشاف ہوا کہ صوفی کی مالیت بیس ہزار ڈالر ہے۔

خاتون نے بتایا کہ یہ صوفہ دراصل ولادی میر کیگان کا ڈیزائن کر دہ تھا، یعنی جدید امریکی فرنیچر ڈیزائنر صوفہ تھا۔ خاتون نے اس واقعے کے بعد اسی برانڈ کے ایک اور صوفے کی تصویر بھی شیئر کی اور کہا کہ یہ بھی برائے فروخت ہے۔

خاتون کی اس واقعے پر مبنی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، صارفین نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے، ایک نے لکھا کہ اتنا مہنگا صوفہ لینا تو پاگل پن ہوگا، ایک نے لکھا کہ آپ کو تو یہ مفت ملا تھا اس لیے آپ کو تو پھر بھی پانچ سو ڈالر کا فائدہ ہو گیا۔

Comments

- Advertisement -