تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گیسٹ ہاؤس میں لگے خفیہ کیمرے!! خاتون نے پردہ اٹھا دیا، ویڈیو وائرل

فلاڈیلفیا : امریکی خاتون نے گیسٹ ہاؤس کے کمروں میں لگے دس خفیہ کیمرے بے نقاب کردیے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لگی اس پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا۔

فلاڈیلفیا میں ایک امریکی خاتون نے سیاحوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی سے اپنے لیے ایک رہائشی جگہ بک کرائی جس میں جاکر انہیں ایسا انکشاف ہوا جس نے انہیں خوفزدہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے وہ کمرے دکھائے جہاں خفیہ کیمرے نصب تھے جو ان کی ذاتی زندگی میں خلل ڈالنے کے علاوہ انتہائی غیر اخلاقی عمل ہے۔

اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو رہائش کی بکنگ کراتے وقت ہر صورت محتاط رہنا چاہیے، یہ دس کیمرے گھر کے مختلف کمروں باتھ روم اور بیڈ روم میں لگے ہوئے تھے۔

مذکورہ خاتون کے مطابق یہ کیمرے لوگوں کی ذاتی زندگی اور ان کی تنہائی کے لمحات کا نظارہ حاصل کرنے کے لیے چھپا کر لگائے گئے تھے۔

اس نے مزید لکھا کہ جب اس نے اس واقعے کے بارے میں گیسٹ ہاؤس انتظامیہ سے شکایت کی تو ہمیں ہوم شیئرنگ منصوبے کے تحت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔

خاتون کے مطابق فلاڈیلفیا پولیس سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی جس میں کامیابی نہ ہوسکی لیکن تاحال پولیس نے بھی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہماری شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، یہ بہت غیر محفوظ اور خوفناک عمل ہے، خدا کا شکر ہے کہ ہم نے ان کیمروں کو دیکھ لیا اور وہاں سے نکل آئے۔

Comments

- Advertisement -