پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

دریائے کنہار پر تصویر بنانے کی خواہش، خاتون ڈوب گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: خیبرپختونخواہ کے ہزارہ بیلٹ میں واقع وادیٔ کاغان میں تصویر بنوانے کے دوران خاتون سیاح دریا میں ڈوب گئیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز طاہر شہزاد کے مطابق مانسہرہ اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ تین روز سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ جیسے حادثات بھی پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق وادیٔ کاغان کے علاقے بالا کوٹ کے سیاحتی مقام پر اہل خانہ کے ساتھ تفریح کی غرض سے جانے والی 32 سالہ خاتون دریائے کنہار میں ڈوب گئیں۔

- Advertisement -

خاتون دریا کے قریب موجود ایک پتھر پر کھڑی ہوکر تصویر بنوا رہی تھیں کہ اسی دوران اُن کا پاؤں پھسلا اور وہ سیدھا دریا میں جاگریں، پانی کا بھاؤ تیز ہونے کی وجہ سے خاتون خود کو سنبھال نہ سکیں۔

واقعے کے بعد ریسکیو اداروں نے غوطہ خوروں کی مدد سے خاتون کی لاش کو تلاش کرنے کا کام شروع کیا مگر  انہیں ناکامی کا سامنا رہا۔ حادثے میں مرنے والی خاتون کی شناخت 32 سالہ صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق سیاحتی مقامات پر آنے والے بیشتر سیاح تصاویر بنوانے کے چکر میں سیفٹی وارننگ بورڈ کو نظر انداز کرتے ہیں جس کی وجہ سے افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیاحتی مقامات پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس آویزاں ہیں کہ تصاویر بنواتے وقت خطرہ مول نہ لیں مگر سیاح انہیں کسی خاطر میں نہیں لاتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں