جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

ڈاکٹروں نے خاتون کا کان سرجری کر کے پیر پر لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ (13 دسمبر 2025): مشرقی چین کے شہر جینان میں ڈاکٹروں نے انوکھی سرجری کرتے ہوئے خاتون کا کان ان کے پیر پر لگا کر دنیا کو حیران کر دیا۔

برطانوی میڈیا Mirror کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک غیر روایتی طبی عمل تھا جس میں خاتون کا کٹا ہوا کان عارضی طور پر انہی کے پیر سے جوڑ دیا گیا۔

خاتون کی شناخت سن کے نام سے ہوئی جو تقریباً پانچ ماہ قبل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔ ان کے بال فیکٹری کی مشین میں پھنس گئے تھے۔ حادثے میں ان کی کھوپڑی اور گردن کی جلد پھٹ گئی جبکہ بائیں کان مکمل طور پر الگ ہوگیا تھا۔

خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ شوٹ کی شدت کی وجہ سے روایتی طور پر دوبارہ کان کو جوڑنے کا آپریشن ممکن نہیں۔

سرجری کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کیو شین کیانگ نے کہا کہ کان کے اردگرد خون کی نالیاں شدید طور پر متاثر ہو چکی تھیں، کان کو زندہ رکھنے کیلیے ایک نایاب مائیکرو سرجری تکنیک کا انتخاب کیا جسے ہیٹروٹوپک گرافٹنگ کہا جاتا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق اس میں کان کو عارضی طور پر خاتون کے دائیں پیر کے سامنے والے حصے سے جوڑ دیا گیا ہے جہاں پتلی جلد اور مطابقت رکھنے والی خون کی نالیاں خون کی گردش کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

یہ طریقہ کار مائیکرو سرجری میں استعمال ہوتا ہے لیکن کان کو دوبارہ جوڑے کیلیے شاذ و نادر ہی کیا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں