بھارت کے حیدرآباد کے مضافات میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ رونما ہوا، ایک شادی شدہ خاتون نے چیونٹیوں کے خوف (Ant Phobia) کی وجہ سے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منیشا (25) سالہ چیونٹیوں کے خوف میں مبتلا تھی، خاندان کے افراد نے اسے ڈاکٹر کو دکھایا اور کونسلنگ کروائی۔ تاہم گزشتہ روز جب شوہر ڈیوٹی سے گھر لوٹا تو بیڈ روم کا دروازہ بند تھا۔ اس پر مقامی لوگوں کی مدد سے دروازہ کھول کر اندر جاکر دیکھا تو خاتون پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ وہاں ایک خط برآمد ہوا جس میں لکھا تھا آئی ایم سوری.. ان چیونٹیوں کے ساتھ میں مزید نہیں جی سکتی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل ایک اور واقعے میں انڈیگو ایئرلائن سے وابستہ ایک ایئر ہوسٹس (کیبن کریو) نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں سے تعلق رکھنے والی جانوی گپتا (23) سالہ انڈیگو ایئرلائن میں ایئر ہوسٹس کے طور پر کام کرتی تھیں اور شیورامپلی میں واقع پراویڈنٹ کین ورتھ میں اپنی دوست کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کی 24 تاریخ کو جمعہ کی رات جانوی نے دو ساتھیوں اور ایک اور دوست کے ساتھ اپنے فلیٹ میں پارٹی کی۔ اس کے بعد سب اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے۔
رپورٹس کے مطابق صبح 4 بجے جانوی نے اپنے کمرے میں پھانسی لے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ صبح جانوی کی دوست نے دروازہ کھٹکھٹا کر اسے جگانے کی کوشش کی لیکن کافی دیر تک دروازہ نہیں کھلا جس پر دروازہ توڑ کر دیکھا تو جانوی کی لاش لٹکی ہوئی تھی۔
ویمن ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف
مذکورہ ایئر ہوسٹس کی دوست نے فوراً جانوی کے والدین کو اطلاع دی۔ جانوی کے خاندان والوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ کچھ دنوں سے ڈپریشن میں تھی۔
پولیس جانوی کے دوستوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جو جانوی کے ساتھ پارٹی میں شریک تھے۔ پولیس نے جانوی کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


