تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کرونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کی خوشی، خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

استنبول: ترکی میں کرونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کی خوشی میں بلند مقام سے تصویر بنانے والی خاتون گر کر ہلاک ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ ترکی میں کرونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کی خوشی میں 31 سالہ خاتون اولیسیا نے115 فٹ کی بلندی پر تصویر لینے کی کوشش کی اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گر کر ہلاک ہوگئی۔

افسوسناک واقعہ تین روز قبل پیش آیا جب اولیسیا اپنی دوست کے ہمراہ ترکی کے سیاحتی مرکز انتالیا میں 115 فٹ بلند پہاڑ پر تصویر لے رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اولیسیا  کرونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ڈوڈن پارک گئی تھیں جو قدرتی آبشاروں کے حوالے سے مشہور ہے، چہل قدمی کے دوران اولیسیا نے پس منظر میں آبشاروں کے ساتھ پہاڑی کے کنارے پر ایک تصویر لینے کا فیصلہ کیا۔

خاتون حفاظتی باڑ پر چڑھ گئی اور اپنی دوست کے سامنے تصویر بنانا چاہی اس دوران وہ توازن برقرار نہ رکھ سکی اور 115 فٹ بلند پہاڑ سے گر کر ہلاک ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اولیسیا کی دوست نے ایمرجنسی سروس کو فون کیا، بعدازاں ریسکیو حکام نے اولیسیا کی لاش کو پانی سے باہر نکالا۔

ترک پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کی اور خاتون کی موت کو حادثہ قرار دیا۔

اولیسیا کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہوشیار، خوش مزاج خاتون تھی اور سیاحت کی شوقین تھی، اولیسیا کے دوستوں نے اہلخانہ سے ان کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -