تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

موبائل فون میں مگن خاتون 100 فٹ بلندی سے نیچے جاگری

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں موبائل فون میں مگن خاتون 100 فٹ بلندی سے نیچے جاگری۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں موبائل فون کو دیکھتے ہوئے خاتون 100 فٹ بلند پہاڑ سے نیچے جاگری جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 32 سالہ خاتون لاس اینجلس کے پالوس ورڈیس میں پہاڑ سے گری اور جب ایک ہائیکر نے اس کی مدد کی فریاد سنی تو اسے بچالیا گیا۔

لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے محکمہ کے ذریعے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی کارکنوں ہیلی کاپٹر کے ذریعے خاتون کو ریسکیو کررہے ہیں۔

خاتون جمعرات کے روز شام 7 بجے موبائل فون کو دیکھتے ہوئے پہاڑ سے گری اور اگلے روز صبح 8 بجے امدادی کارکنوں کی جانب سے انہیں ریسکیو کیا گیا۔

ترجمان پولیس ڈوگ کیمورا کا کہنا ہے کہ خاتون خوش قسمت ہے کہ اسے کوئی چوٹ نہیں آئی وہ اور بھی خوش قسمت اس لیے ہے کہ اس نے شور کیا اور اس کی آواز سن لی گئی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی خطرناک انداز سے سیلفی لیتے ہوئے متعدد افراد بلند و بالا مقامات سے گر کر جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -