تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ویڈیو بنانے کا شوق، خاتون موٹروے پر چلتی گاڑی سے گر گئیں

لندن: برطانیہ میں موٹروے پر چلتی گاڑی میں اسنیپ چیٹ ویڈیو بناتے ہوئے خاتون توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور سڑک پر گرگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک خاتون ایم 25 موٹروے پر چلتی گاڑی سے اس وقت گر گئیں جب وہ کھڑکی سے باہر نکل کر اسنیپ چیٹ کی ویڈیو بنارہی تھیں۔

برطانوی پولیس کے مطابق یہ خاتون ہفتے کے روز دوپہر ڈیڑھ بجے جنکشن چھ اور کلاکٹ سروس ایریا کے مابین لائیو لین میں گریں، وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ شدید زخمی یا ہلاک نہیں ہوئیں۔

سرے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پیرا میڈیکس نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی، اس واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پولیس کے روڈ پولیسنگ یونٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگلی نشست پر بیٹھی خاتون مسافر نے ایم 25 موٹروے پر اسنیپ چیٹ ویڈیو فلماتے ہوئے گاڑی سے باہر نکل آئیں اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دوسری لین میں جاگریں۔

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون نے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر خاتون کو کوئی دوسری گاڑی ٹکڑ مار دیتی تھی تو پوری زندگی انہیں معذوری کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص موٹروے پر اس طرح کے اقدام کی توقع نہیں کرسکتا، خاتون کے اس اقدام سے مزید جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -