اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

مرنے سے چند لمحے قبل لی گئی آخری سیلفی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے کاناکنڈہ میں سیلفی لینے کے دوران لڑکی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے ریاست اڑیسہ کے علاقے کاناکنڈہ میں واقع دریا پر چند دوست سیر و تفریح کی غرض سے پہنچی۔اس دوران نروپاما پراجا پتی موبائل سے سیلفی لے رہی تھی کہ اچانک توازن بگڑ گیا اور وہ سیدھی پانی میں جاکر گری۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ تین جنوری کو پیش آیا، اس دوران وہاں موجود ایک شخص ویڈیو بنا رہا تھا جس میں نروپاما کو سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑکی ایک پتھر پر کھڑی ہوکر تصویر بنا رہی تھی کہ اسی دوران اُس کا پاؤں پھسل گیا جس کی وجہ سے وہ پانی میں جا کر گر گئی۔

پانی کا بھاؤ اس قدر تیز تھا کہ اُس نے نروپاما کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں دیا اور وہاں موجود کوئی بھی شخص اُسے بچانے کے لیے پانی میں نہیں کودا جس کی وجہ سے وہ بہتی ہوئی چلی گئی۔

بعد ازاں وہاں موجود شخص نے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد رضاکاروں نے وہاں پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور 22 گھنٹے بعد لڑکی کی لاش کو تلاش کرکے باہر نکالا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں