تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کار چوری کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار

واشنگٹن : امریکی پولیس نے کار چوری کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکا میں 20 فروری کو پیش آیا جہاں ایک شخص نے کار میں سوار خاتون کے پاس آکر مکا مارنے اور انہیں گاڑی سے باہر گرانے کی کوشش کی لیکن خاتون نے گاڑی سے اترنے کے بجائے مجرم سے لڑائی شروع کردی۔

خاتون نے چیخ و پکار شروع کی تو مشتبہ شخص بھاگ کر ڈرائیونگ شیٹ کی جانب آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے گاڑی کے دروازے بند کردئیے اور مسلسل چیختی رہی اور اپنے والد اور بھائی کو خبردار کیا۔

عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ جب پولیس متاثرین کی شکایت پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو دونوں افراد نے مشتبہ شخص کو پکڑ کر زمین پر گرایا ہوا تھا۔

مشتبہ شخص کی شناخت 43 سالہ رونالڈ گورڈن کے نام سے ہوئی ہے جسے پولیس نے گرفتار کرکے کار چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -