تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

ماں نے جان پر کھیل کر بیٹے کو تیندوے کی خوراک بننے سے بچا لیا

ممتا کی قربانی کی کئی مثالیں موجود ہیں، ماں اپنے بچوں کو مشکل میں دیکھ کر جان پر کھیل جاتی ہے۔

ایسی ہی ممتا کی ایک مثال بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک تیندوا قبائلی خاتون کی گود سے بچہ چھین کر لے گیا۔

اس خوفناک واقعے کے باوجود خاتون نے ہمت نہ ہاری اور اپنے دوسرے بچوں کو جھونپڑی میں بند کرکے تیندوے کے تعاقب میں جنگل کی طرف بھاگی۔

بچے کو تیندوے سے بچانے کے دوران خاتون بری طرح زخمی ہوگئی اور بچے کو بھی زخم آئے لیکن بہادر ماں نے اسے خونخوار جانور کے شکنجے سے زندہ نکال لیا۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق بچے کی کمر، گالوں اور آنکھوں پر چوٹیں آئیں اور اس کی ماں بھی اس حملے میں زخمی ہوگئی۔

خاتون اور بچے کو بعدازاں بنیادی مرکز صحت میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، محکمہ جنگلات ان کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔

مذکورہ واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے خاتون کی بہادری کی تعریف کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -