تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

برطانیہ سے یونان جانے والی خاتون کی عمر میں ایک سال کا فرق آگیا

ایتھنز / لندن: برطانیہ سے یونان منتقل ہونے برطانوی خاتون نے اپنی عمر ایک سال کم ہونے سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سوزی ینگ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ جس میں انہوں نے بتایا کہ یونان آنے کے بعد اُن کی عمر ایک سال بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کے مقابلے میں یونان آکر میں عمر میں ایک سال کا فرق آگیا۔ سوزی کا کہنا تھا کہ ’یہاں آکر میں اُس وقت حیران ہوئی جب معلوم ہوا کہ میری عمر میری سوچ سے زیادہ ہے‘۔

انہوں نے ٹک ٹاک پر شیئر کی جانے والی انوکھی دریافت کی ویڈیو کے ساتھ یہ بھی وضاحت کی کہ عمر کا فرق صرف یونان میں ہی ہے۔

اپنی ویڈیو میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میرا نام سوزی اور تعلق برطانیہ سے ہے مگر میں یونان میں مقیم ہوں، آج مجھے معلوم ہوا کہ برطانیہ کے مقابلے میں یہاں میری عمر ایک سال زیادہ ہے‘۔

@bucketlistmylifeTurns out, I’m a year older in Greece than I am in the UK 😫 ##over40andkillinit ##britabroad ##housesitting ##greekislandlife ##solotravel ##30plusclub

♬ Monkeys Spinning Monkeys – Kevin MacLeod

انہوں نے وضاحت کی کہ ’جب یونان میں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے تو انہیں ایک سال کا سمجھا جاتا ہے اور اُن کی اُسی روز پہلی سالگرہ منائی جاتی ہے، جب دنیا میں آنے کے بعد ایک سال کا عرصہ گزرتا ہے تو اُس وقت یہاں بچے کی عمر دو سال ہوتی ہے‘۔

سوزی کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے یہاں آکر میری عمر ایک سال زیادہ ہوگئی ہے۔

@bucketlistmylifeWhy I moved to Greece 🇬🇷 ##britabroad ##dayinmylife ##bucketlistvacations ##housesitting ##solotravel ##greekislandlife

♬ Don’t Play – Anne-Marie & KSI & Digital Farm Animals

رپورٹ کے مطابق یونان میں حمل کے دورانیے کو بچے کی عمر میں شامل کیا جاتا ہے، تکنیکی اعتبار سے پیدائش کے وقت وہ ایک سال کا نہیں ہوتا مگر یونان میں پیدا ہونے والے بچے کی عمر کو ایک سال شمار کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -