جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

شادی کے 48 دن بعد دلہن نے انتہائی قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کے 48 دن بعد 26 سالہ دلہن نے سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور ہراسانی سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ ریاست مہاراشٹرا کی رہائشی 26 سالہ وشاکھا تلکار کی شادی 30 اپریل کو ڈاکٹر نیتن تلکار سے ہوئی اور شادی کے صرف 48 دن بعد ہی نوبیاہتا دلہن نے خودکشی کرلی۔

دلہن کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ شوہر اور سسرال والے جہیز، زیورات اور رقم کے لیے مسلسل دباؤ ڈالتے تھے۔

والدین کے مطابق گھر کے اندر اور باہر نگرانی کے لیے کیمرے نصب تھے اور شوہر ہر وقت بیٹی کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا تھا۔

شادی کے 48 دن بعد دلہن نے انتہائی قدم اٹھا لیا

اہل خانہ کے مطابق بیٹی کو پڑوسیوں سے بات کرنے پر بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، واقعے سے 2 دن قبل بھی وشاکھا کو ایک خاتون پڑوسی سے گفتگو کرنے پر مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: شادی کے صرف 40 دن بعد دلہن شوہر کے ہاتھوں قتل

پولیس نے متوفیہ کے شوہر نیتن تلکار، والدہ چھایا تلکار اور بھائی نناد تلکار کے خلاف ذہنی و جسمانی ہراسانی اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں