جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

رحمان بابا ایکسپریس میں خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اندرون سندھ سفر کرنے والی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انجن خراب ہونے کے باعث ٹرین دھابیجی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی  تھی۔

کراچی سے ٹنڈوآدم جانے والی خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تو ٹرین میں موجود دو ڈاکٹرز کو ٹرین اسکاڈ پر مامور ہیڈ کانسٹیبل نے فوری طلب کیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش کے بعد خاتون مزید سفر کے قابل نہیں تھی۔

ریلوے پولیس نے صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 کو طلب کیا جس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو خاتون کورنگی کے اسپتال منتقل کیا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں