تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لینس لگانے کے بعد بڑی غلطی، خاتون کی بینائی چلی گئی

لانسنگ: امریکا میں لینس لگانے والی خاتون سے انجانے میں بڑی غلطی سرزد ہوئی، جس سے اُن کی بینائی چلی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مشی گن کی رہائشی خاتون یاسی ڈرا ولیم 15 اپریل کی رات آنکھوں لینس لگا کر دوائی ڈالے بغیر سو گئیں تھیں کہ رات کو ایک بجے اچانک اُن کی آنکھ کھلی تو انہیں غلطی یاد آئی۔

غنودگی کے عالم میں انہیں آنکھوں میں دوائی ڈالنے کا یاد آیا تو انہوں نے نیند کی حالت میں آئی ڈراپ کے بجائے نیل پالش مٹانے والا گلو (تھنر) اٹھایا اور اس کے قطرے آنکھوں میں ڈال لیے۔

خاتون نے بتایا کہ جب وہ سو کر اٹھیں تو لینس کی وجہ سے اُن کی آنکھیں خشک ہورہی تھیں، اس لیے انہوں نے جلدی سے آئی ڈراپ تلاش کر کے قطرے آنکھوں میں ڈالنے کی کوشش کی مگر وہ غلطی کر بیٹھیں۔

خاتون نے بتایا کہ وہ آنکھوں کی دوائی اپنے پرس میں ہی رکھتی ہیں، اُس روز انہوں نے پرس میں گلو کی بوتل بھی رکھی تھی، جس کا انہیں بالکل بھی یاد نہیں تھا۔

انہوں نے گلو کی بوتل آئی ڈراپ سمجھ کر اٹھائی اور اس کے قطرے آنکھوں میں ڈال کر سو گئیں۔ یاسی ڈرا ولیم جب صبح نیند سے بیدار ہوئیں تو اُن کی آنکھیں کھل نہیں پارہی تھیں، جس کے بعد انہوں نے منہ دھویا تو ایک آنکھ کھلی مگر اندھیرے کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔

خاتون نے اپنے شوہر کو صورت حال سے آگاہ کیا تو انہوں نے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے ڈاکٹر کو طلب کیا، جس نے معائنہ کیا اور پھر مریضہ کو اسپتال لے کر پہنچ گئے۔

اسپتال پہنچ کر جب آنکھوں کا معائنہ کیا اور کچھ ٹیسٹ ہوئے تو معلوم ہوا کہ گلو کی وجہ سے خاتون کی آنکھیں متاثر ہوئیں، جس کی وجہ سے انہیں کم نظر آرہا ہے۔ ڈاکٹرز نے تین گھنٹے تک خاتون کی آنکھوں سے گلو صاف کیا۔

ڈاکٹرز نے خاتون کو بتایا کہ لینس کی وجہ سے اُن کی آنکھیں خاصی حد تک محفوظ رہیں البتہ اب انہیں دیکھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -