The news is by your side.

Advertisement

خاتون کی بوئنگ طیارے سے شادی

برلن: جرمنی میں خاتون کا طیارے سے پیار زندگی بھر کا ساتھ بن گیا، مائیکلی کوبی نامی خاتون نے بوئنگ 737 کو جیون ساتھی چن لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ جرمن خاتون نے 40ٹن وزنی طیارے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دیوانگی کی حد تک طیارے سے لگاؤ رکھنے والی خاتون کا سفرِ محبت 6 سال قبل شروع ہوا اور اب وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس سے تعلق جوڑنے جارہی ہیں۔

مائیکلی کوبی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی بار بوئنگ 737 کو برلن ایئرپورٹ پر دیکھا تھا اور پہلی نظر میں ہی اس سے پیار ہوگیا تھا، ایئرپورٹ پر لگے شیشے سے دیکھائی دینے والے طیارے سے پہلی ملاقات گزشتہ سال ستمبر میں ہوئی۔

خاتون کے مطابق وہ ہینگر میں کھڑے طیارے سے ملنے گئیں، اس کے ونگز چومے اور طیارے کا نام بھی رکھا، پھر کچھ عرصے بعد ایک اور ملاقات ہوئی اور اس طیارے سے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

اگرچہ مائیکلی کوبی کے اہل خانہ اور دوستوں نے اس رشتے کو قبول کر لیا ہے تاہم فیملی کے ارکان نے طیارے سے “ملاقات” میں کوئی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا، خاتون نے طیارے سے 18 مارچ کو ایمسٹرڈیم میں ملاقات کا پروگرام بنایا ہے اور اسی روز طیارے سے شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔

ماہرین اس قسم کے پیار کے معاملہ کو آبجیکٹوفیلیا کہتے ہیں جس میں ایک شخص کسی بے جان شے کی طرف راغب ہوتا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں