تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی: معروف اداکارہ کو ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد

دبئی: دبئی میں معروف اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ نے ایک شخص کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ سے شیئر کی تو ان پر ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کردیا گیا۔

مذکورہ شخص کے وکیل کا کہنا ہے کہ خاتون کا یہ اقدام جرائم کے زمرے میں آتا ہے، خاتون نے جو تصاویر شیئر کی اس میں واضح ہوتا ہے کہ یہاں کوئی واقع ہوا ہے، خاتون کو اس قسم کے اقدام سے قبل اس حوالے سے آگاہی بھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اسنیپ چیٹ کے اکاؤنٹ سے شیئر کی جو بعدازاں یو ٹیوب پر شیئر ہوگئی اور اسے لاکھوں افراد نے دیکھا جبکہ یو ٹیوب کی ویڈیو اداکارہ نے پوسٹ نہیں کی تھی۔

المنصوری کے مطابق اداکارہ کافی معروف ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد بہت زیادہ ہے اور مذکورہ شخص اسے عدالت لے گیا تاکہ اس سے رقم بٹور سکے۔

عدالت نے خاتون اداکارہ کو ایک لاکھ درہم کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کا فون ضبط کرنے کا حکم دیا اور خاتون عدالت کی فیس بھی ادا کریں گی، خاتون اداکارہ کی جانب سے بھی اپیل دائر کی گئی ہے، واضح رہے کہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ دبئی میں بغیر اجازت کسی کی ویڈیو یا تصاویر بنانا جرم قرار دیا گیا تھا جس کی سزا پانچ لاکھ درہم جرمانہ اور ایک سال قید مقرر کی گئی تھی۔

سائبر کرائم کے 2012ء کے فیڈرل ڈکری لا نمبر 5 کے مطابق جو بھی شخص کسی اور کی پرائیویسی میں دخل اندازی کرے گا اسے ایک لاکھ پچاس ہزار سے پانچ لاکھ درہم تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -