The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں شراب نوشی سے روکنے پر خاتون کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی

لاہور : ڈیفنس میں آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون جانب سے پولیس سے نشہ کرنے سے روکنے پر بدتمیزی کی گئی ہے۔

پولیس نے ملزمہ اور ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، خاتون ریسٹورنٹ انتظامیہ سے بدتمیزی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا رہی تھی جس پر ریسٹورنٹ اتنظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس اہلکاروں نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو خاتون نے آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں سے بدتیمزمی کی اور ان پر ہاتھ اٹھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نشے میں دھت خاتون نے ریسٹورنٹ کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی نشے میں دھت تھے اور شراب پینے سے منع کرنے پر خاتون کی جانب سے بدتمیزی کی گئی تھی۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے، سی سی پی او نے خاتون کی بدتمیزی اور تشدد کے باوجود صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے پر اہلکاروں کو شاباشی دی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں